ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پچھلے 28سالوں سےبی جے پی رام مندر کا راگ الاپ کردے رہی ہےدھوکہ :شیوسینا 

پچھلے 28سالوں سےبی جے پی رام مندر کا راگ الاپ کردے رہی ہےدھوکہ :شیوسینا 

Tue, 31 Jan 2017 09:30:01  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،30 ؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایم سی الیکشن سے قبل اتحاد نہ ہونے سے ناراض شیوسینا کا اپنی اتحادی پارٹی بی جے پی کے خلاف حملہ جاری ہے ۔پارٹی نے کہا ہے کہ اگر صوبے کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ان کے خلاف الزام لگاتے رہے تو انہیں گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔واضح رہے کہ فڑنویس یہاں ہفتہ کو بی جے پی کی ریلی کے دوران شیوسینا پر جم کر برسے تھے جس پر شیوسینا نے سخت اعتراض کیا ہے۔پیر کو ناراض شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار ’سامنا ‘کے اداریہ میں لکھا کہ بی جے پی لیڈر گزشتہ 28سالوں سے رام مندر کی تعمیر کی بات کرتے آ رہے ہیں اور یکساں سول کوڈ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، اب ان کا ممبئی کو امیر لوگوں کے ہاتھ میں دینے کا ارادہ ہے۔اگر وزیر اعلی شیو سینا کے خلاف گھٹیا الزامات لگاتے رہے، تو ابھی تو صرف ان کا گلا خراب ہوا ہے لیکن کل انہیں گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔ان کا اشارہ شیوسینا کے خلاف بولتے ہوئے فڑنویس کا گلا خراب ہونے کی طرف تھا۔شیوسینا نے کہا کہ ان کی پارٹی نے شہر کے لیے جو کام کیا ہے وہی اس کی جیت کا منتر ہے اور اسے الیکشن جیتنے کے لیے غنڈے اور وصولی کرنے والوں کی ضرورت نہیں ہے۔اداریہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اتر پردیش اور گوا جیسی ریاستوں میں غنڈوں اور جرائم پیشہ افراد کو داخلہ دینے کے لیے فڑنویس کی پارٹی نے خصوصی کھڑکی کھول رکھی ہے جبکہ مہاراشٹر میں انہوں نے ایسے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے پورا دروازہ ہی کھول دیا ہے۔ایک سرٹیفکیٹ دکھائیں کہ آپ ریپسٹ ہیں، قاتل ہیں یا بدعنوان ہیں اور پارٹی میں شامل ہو جائیں۔


Share: